ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی فوجی شہید

حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی فوجی شہید

Sat, 19 Nov 2016 15:38:00    S.O. News Service

ریاض،19نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر پر کی گئی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی شہید ہوگیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مملکت کی جنوبی سرحد سے متصل شہر عسیر میں سرحد پار سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں سپاہی محمد بن علی الحسین جعفری جام شہادت نوش کرگیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے اندر سے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے عسیر میں گولہ باری کی گئی۔ اس دوران متعدد گولے ایک فوجی کیمپ کے قریب گرے جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں سپاہی محم بن علی جعفری زخمی ہوا۔ اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے دم توڑ گیا۔


Share: